اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):آٹو موبائیلز کی صنعت کی شرح نمو میں جولائی 2021 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021 کے دوران آٹو موبائیلز کے شعبہ میں بسیں تیار کرنے والی صنعت کے علاوہ دیگر تمام صنعتوں کی شرح نمو میں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں …
آٹو موبائیلز کی صنعت کی شرح نمو میں جولائی کے دوران نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):آٹو موبائیلز کی صنعت کی شرح نمو میں جولائی 2021 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021 کے دوران آٹو موبائیلز کے شعبہ میں بسیں تیار کرنے والی صنعت کے علاوہ دیگر تمام صنعتوں کی شرح نمو میں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال جولائی 2021 کے دوران ٹریکٹرز کی پیداوار میں 38.35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح جولائی 2020 کے مقابلہ میں جولائی 2021 میں ٹرکوں کی پیداوار میں 10.20 فیصد جبکہ جیپوں اور کاروں کی پیداوار میں 92.19 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید برآں اس عرصہ میں موٹر سائیکلز کی مقامی پیداوار میں بھی 8.22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آٹو موبائیلز کے شعبہ میں صرف بسیں تیار کرنے والی صنعت کی پیداوار میں جولائی 2021 کے دوران 79.59 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔








