اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان سے تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ وادی سون کے نو منتخب عہدیداران کی ملاقات

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان سے تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ، وادی سون کے نو منتخب عہدیداران نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تحصیل بار کے صدر ملک عامر اعوان، نائب صدر ملک وسیم احمد خان اور جوائنٹ سیکرٹری ملک خوش نصیب شامل تھے۔اس موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے نو منتخب عہدیداران کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے …

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان سے تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ، وادی سون کے نو منتخب عہدیداران نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تحصیل بار کے صدر ملک عامر اعوان، نائب صدر ملک وسیم احمد خان اور جوائنٹ سیکرٹری ملک خوش نصیب شامل تھے۔اس موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے نو منتخب عہدیداران کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی قانونی و آئینی ذمہ داریاں دیانتداری، شفافیت اور قانون کی بالادستی کے اصولوں کے مطابق ادا کریں گے جس سے تحصیل بار نوشہرہ کا وقار مزید بلند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ بار کی قیادت نوجوان وکلاء کے ہاتھ میں آئی ہے جنہیں عوامی مینڈیٹ حاصل ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ بار کو مزید فعال، مضبوط اور موثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔نو منتخب عہدیداران نے اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کا شکریہ ادا کیا اور وادی سون اور ضلع خوشاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے ان کی جانب سے کیے گئے عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔