اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے 30 جون 2017ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 1.1 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں رواں سال 2017ءکی دوسری سہ ماہی کیلئے کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 29 فیصد زائد رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق …
اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کوگذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں 1.1 ارب روپے کا خالص منافع
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے 30 جون 2017ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 1.1 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں رواں سال 2017ءکی دوسری سہ ماہی کیلئے کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 29 فیصد زائد رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2016ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کو 850 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔









