اٹلی۔16نومبر (اے پی پی):استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم (آئی پی او ایف) اٹلی و یورپ کے زیرِ اہتمام اٹلی کے خوبصورت شہر بریشیا کے علاقے کارپیندولو میں ایک پروقار اور بھرپور اوورسیز معرکۂ حق کنونشن منعقد ہوا، شرکاء نے افواجِ پاکستان کی وطن عزیز کے دفاع، استحکام اور امن کے لیے غیر معمولی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اتوار کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق اوورسیز معرکۂ حق …
اٹلی میں استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم کا کنونشن، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

مزید خبریں
اٹلی۔16نومبر (اے پی پی):استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم (آئی پی او ایف) اٹلی و یورپ کے زیرِ اہتمام اٹلی کے خوبصورت شہر بریشیا کے علاقے کارپیندولو میں ایک پروقار اور بھرپور اوورسیز معرکۂ حق کنونشن منعقد ہوا، شرکاء نے افواجِ پاکستان کی وطن عزیز کے دفاع، استحکام اور امن کے لیے غیر معمولی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اتوار کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق اوورسیز معرکۂ حق کنونشن میں یورپ بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔
نظامت کے فرائض راجہ عبدالغفار نے خوش اسلوبی اور نہایت پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیئے۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں بانی و صدر استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم شہزادہ عثمان طاہر، سینئر رہنما استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم یورپ ڈاکٹر اظہر محمود اعوان اور آرگنائزرز چوہدری افضل گجر،چوہدری شمریز گجر اور ناصر علی مہر تھے ۔ تقریب کے شرکاء نے افواجِ پاکستان کی وطن عزیز کے دفاع، استحکام اور امن کے لیے غیر معمولی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملکی سلامتی، جرات مندانہ حکمت عملی اور مضبوط قومی مؤقف پر خصوصی خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔
دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دنیا کے ہر خطے میں پاکستان کے استحکام، افواجِ پاکستان کی حمایت اور قومی اتحاد کے فروغ کے لیے متحد رہیں گے۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد ، افواجِ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔








