اٹلی کے ساتھ تجارت کو 1.5 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی کی باہمی تجارت کو 1.5 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا جبکہ جاری مالی سال 2016-17ءکے لئے دو طرفہ تجارت کا ہدف ایک ارب ڈالر ہے۔ آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی نے کہا ہے اٹلی کے ساتھ تجارت کا فروغ قابل تحسین اقدام ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری دوطرفہ تجارت میں اضافہ کا مکمل ادراک رکھتی ہے