اٹلی کے کپتان وین میڈسن سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کے باعث میدان چھوڑنے پر مجبور

کولمبو ۔9فروری (اے پی پی):اٹلی کے کپتان وین میڈسن سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کے باعث میدان چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ان کے کندھے میں شدید چوٹ لگی جس کے بعد انہیں فوری طور پر کھیل روکنا پڑا۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وین میڈسن اس میچ میں دوبارہ حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ابتدائی طبی معائنے سے معلوم ہوا ہے …

کولمبو ۔9فروری (اے پی پی):اٹلی کے کپتان وین میڈسن سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کے باعث میدان چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ان کے کندھے میں شدید چوٹ لگی جس کے بعد انہیں فوری طور پر کھیل روکنا پڑا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وین میڈسن اس میچ میں دوبارہ حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ابتدائی طبی معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے جس کے باعث انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میچ کے اختتام پر وین میڈسن کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد انجری کی نوعیت اور صحت یابی کے ممکنہ دورانیے کے حوالے سے مزید صورتحال واضح ہو سکے گی۔اٹلی کی ٹیم کے لیے کپتان کی انجری کو بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وین میڈسن نہ صرف ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں بلکہ ٹیم کی قیادت میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کو دبائو کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ اٹلی کا کسی بھی آئی سی سی میگا ایونٹ میں پہلا میچ ہے جس میں اٹلی نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔