اٹک،موبائل شاپ میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

تھانہ انجراء پولیس کی کارروائی، موبائل شاپ میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، مال مسروقہ موبائل فونز، نقد رقم اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

اٹک۔ 14 جولائی (اے پی پی):تھانہ انجراء پولیس کی کارروائی، موبائل شاپ میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، مال مسروقہ موبائل فونز، نقد رقم اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تھانہ انجراء کے علاقے تراپ اڈہ میں واقع ایک موبائل شاپ میں چوری کی واردات پیش آئی، مدعی مقدمہ عدیل احمد نے تھانہ انجراء پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں اس کی موبائل شاپ کے تالے اور شٹر توڑ کر اندر موجود سامان چوری کر لیا، درخواست کے مطابق ملزمان 02 عدد نئے ٹچ موبائل فون، 03 عدد استعمال شدہ ٹچ موبائل فون، 03 عدد بٹن موبائل فون، 02 عدد بلیو ٹوتھ ڈیوائسز، 03 عدد گھڑیاں اور 30 ہزار روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انجراء پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا، ایس ایچ او تھانہ انجراء سب انسپکٹر سجاد سلیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم احسان اللہ ولد امان اللہ سکنہ مالاکنڈ حال تراپ تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو انتہائی قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، دورانِ تفتیش ملزم کے قبضے سے مالمسروقہ موبائل فونز، نقد رقم اور دیگر چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔