وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بات حسن ابدال میں واقع گوردوارہ پنجہ صاحب میں بیساکھی تقریبات کے دوران بھوگ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ و
اٹک ،مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت پرعزم ہے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

مزید خبریں
اٹک ۔ 14 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بات حسن ابدال میں واقع گوردوارہ پنجہ صاحب میں بیساکھی تقریبات کے دوران بھوگ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زائرین کی سہولت اور مذہبی مقامات کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان اقدامات میں گوردواروں کی مرمت اور بحالی شامل ہے، جبکہ زائرین کیلئے جدید سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 40 سے زائد گوردواروں کو بحال کر کے دوبارہ عبادت کیلئے کھولا جائے گا، جن میں راولپنڈی اور جہلم کے گوردوارے بھی شامل ہیں۔سردار محمد یوسف نے مزید اعلان کیا کہ ننکانہ صاحب میں زائرین کیلئے نئی رہائشی سہولیات تعمیر کی جائیں گی، جبکہ حسن ابدال میں بزرگ زائرین کی سہولت کیلئے لفٹ بھی نصب کی جائے گی تاکہ انہیں رہائش تک آسان رسائی حاصل ہو سکے۔
انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکھ یاتریوں کو کرتارپور کوریڈور کے ذریعے آمدورفت کی اجازت دی جائے۔انہوں نے حج انتظامات کے حوالے سے کہا کہ آئندہ حج سیزن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی عازمین اس سال بہتر سہولیات کے ساتھ فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔








