اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 13 فیصد نمو
اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 13 فیصد نمو
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی): اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 13.3فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کی سہ ماہی میں اٹک سیمنٹ کو 1.544ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹک سیمنٹ کو11کروڑ 60لاکھ روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 11.23 روپے ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اٹک سیمنٹ کی فی حصص آمدنی 0.84 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں اٹک سیمنٹ کو45کروڑ 90لاکھ روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جبکہ کمپنی کی فی حصص آمدنی 3.34 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔









