اٹک پٹرولیم کے بعدازٹیکس منافع میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 208 فیصداضافہ

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):اٹک پٹرولیم لمیٹڈ (اے پی ایل) کے بعدازٹیکس منافع میں رواں مالیسال کی پہلی ششماہی میں 208 فیصداضافہ ہواہے، دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی 539 فیصد تک بڑھ گئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں جولائی تا دسمبر کے دوران اے پی ایل کی خالص آمدنی …

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):اٹک پٹرولیم لمیٹڈ (اے پی ایل) کے بعدازٹیکس منافع میں رواں مالیسال کی پہلی ششماہی میں 208 فیصداضافہ ہواہے، دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی 539 فیصد تک بڑھ گئی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں جولائی تا دسمبر کے دوران اے پی ایل کی خالص آمدنی 2146 ملین روپے رہی تھی تاہم جاری مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تادسمبر 2022 کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کابعد ازٹیکس مناف6609 ملین روپے تک بڑھ گیا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران اے پی ایل کے خالص منافع میں 4463 ملین روپے یعنی 207.9 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خالص منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 21.56 روپے کے مقابلہ میں 66.40 روپےفی حصص تک بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مال سال کی دوسری سہ ماہی کے لئے اے پی ایل کے بعد ازٹیکس منافع میں 538.9 فیصد اضافہ ہواہے اوراکتوبر تا دسمبر 2020 کے لئے کمپنی کی خالص آمدن 661 ملین روپےکے مقابلہ میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2021 میں اے پی ایل کی بعد ازٹیکس آمدن 4221 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ اس عرصہ کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدن 6.62روپے کے مقابلہ میں 42.41 روپے فی حصص ریکارڈ کی گئی ہے۔