سیالکوٹ ۔ 18 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 28سالہ سیاست میں پوری ایمانداری سے سیالکوٹ کی خدمت کی ہے اور جہاں تک ممکن ہوسکا شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشش کی اور اس کے بدلے میں شہر اقبال کے باسیوں نے انہیں بے پناہ محبت اور پیار سے نوازا ہے ۔ یہ بات انہوں نے یونین کونسل پکا گڑھا میں ورکرز …
اٹھائیس سالہ سیاست میں پوری ایمانداری سے سیالکوٹ کی خدمت کی ہے،خواجہ آصف

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 18 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 28سالہ سیاست میں پوری ایمانداری سے سیالکوٹ کی خدمت کی ہے اور جہاں تک ممکن ہوسکا شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشش کی اور اس کے بدلے میں شہر اقبال کے باسیوں نے انہیں بے پناہ محبت اور پیار سے نوازا ہے ۔ یہ بات انہوں نے یونین کونسل پکا گڑھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ ، رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام ، میئر توحید اختر چودھری اور یوسی چیئرمین میاں آصف کے علاوہ مسلم لیگ ن کے مقامی قیادت اور بلدیاتی نمائندوںنے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ ہفتے ہونے والے واقعہ کا انہیں کوئی ملال نہیں اور وہ اس کو مکمل طور پر فراموش کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں عاشق رسول اور محب الوطن ہونے کیلئے کسی سے سرئٹفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ جانتے ہیں اس واقعہ کے پیچھے کونسی قوتیں کار فرما ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین کو میرے خلاف ہر جگہ پر ناکامی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹربیونل سے ناکامی کے بعد سپریم کورٹ میں بھی ناکام ہوچکے ہیں ۔








