اپریل تک اوکاڑہ اور اس برس کے آخر تک ننکانہ ‘ ساہیوال ریلوے سٹیشنوں کی تعمیر مکمل کی جائے،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی ہے کہ اپریل تک اوکاڑہ اور اس برس کے آخر تک ننکانہ اور ساہیوال کے ریلوے سٹیشنوں کی تعمیر مکمل کر لی جائے، انہوں نے نارووال، حسن ابدال، بہاولپور اور رائے ونڈکے ریلوے سٹیشنوں کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ تعمیر کے معیار اور تکمیل کی …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی ہے کہ اپریل تک اوکاڑہ اور اس برس کے آخر تک ننکانہ اور ساہیوال کے ریلوے سٹیشنوں کی تعمیر مکمل کر لی جائے، انہوں نے نارووال، حسن ابدال، بہاولپور اور رائے ونڈکے ریلوے سٹیشنوں کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ تعمیر کے معیار اور تکمیل کی مدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں مختلف ریلوے سٹیشنوں کی تعمیرکے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے اجلاس میں خانیوال کے ریلوے سٹیشن کی تعمیرنو کی منظوری بھی دی۔ وزیر ریلویز خواجہ سعدرفیق کو بتایا گیا کہ ساہیوال اور ننکانہ صاحب میں تعمیر کا کام سست روی کا شکار ہے جس پر انہوں نے عدم اطمینان کا اظہارکیا۔

Leave a Reply