اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) اپریل 2018ءکے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 20.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2018ءکے دوران دودھ کی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 23.5 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مارچ 2018ءکے دوران 29.7 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مارچ 2018ءکے مقابلہ میں …
اپریل 2018ءمیں دودھ کی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 23.5 ملین ڈالر تک کم ہوگیا،ادارہ شماریات پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) اپریل 2018ءکے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 20.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2018ءکے دوران دودھ کی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 23.5 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مارچ 2018ءکے دوران 29.7 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مارچ 2018ءکے مقابلہ میں اپریل 2018ءکے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 6.2 ملین ڈالر یعنی 20.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








