چٹاگانگ۔29نومبر (اے پی پی):بنگلادیش کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے والے پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، انفرادی کارکردگی سے ٹیم کی پرفارمنس زیادہ معنی رکھتی ہے۔ پیر کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر اپنے ایک بیان میں عبداللہ شفیق نے کہا کہ حریف ٹیم کو جلد آئوٹ کرکے …
اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، انفرادی کارکردگی سے ٹیم کی پرفارمنس زیادہ معنی رکھتی ہے، پاکستانی اوپنرعبداللہ شفیق

مزید خبریں
چٹاگانگ۔29نومبر (اے پی پی):بنگلادیش کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے والے پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، انفرادی کارکردگی سے ٹیم کی پرفارمنس زیادہ معنی رکھتی ہے۔
پیر کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر اپنے ایک بیان میں عبداللہ شفیق نے کہا کہ حریف ٹیم کو جلد آئوٹ کرکے اسے کم سے کم ٹوٹل تک محدود کرنے کا پلان تھا۔
مجھے اور عابد علی کو منیجمنٹ نے صرف لمبی پارٹنرشپ کا پلان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چٹاگانگ کی پچ آسان نہیں ہے، سپنرز کا گیند اچھا ٹرن ہورہا ہے۔ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے پر مطمئن ہوں،
میری کوشش ہوگی کہ اپنی اس کارکردگی کو آگے لے کر بڑھوں۔میرے لئے انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی بہتر پرفارمنس زیادہ معنی رکھتی ہے، ہدف جلد از جلد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے لئے مزید93 رنز درکار ہیں، اوپننگ بلے باز عابد علی56 اور عبداللہ شفیق 53 رنز بنا کر وکٹ پرموجود ہیں۔








