اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے کرپٹ رہنماﺅں کے خلاف احتساب عمل کو روکنا چاہتی ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے حکومت پر دباﺅ ڈالنا چاہتی ہیں تاکہ ان کے کرپٹ رہنماﺅں کے خلاف احتساب …
اپوزیشن جماعتیں احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے اپنے کرپٹ رہنماﺅں کے خلاف احتساب عمل کو روکنا چاہتی ہیں، پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے کرپٹ رہنماﺅں کے خلاف احتساب عمل کو روکنا چاہتی ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے حکومت پر دباﺅ ڈالنا چاہتی ہیں تاکہ ان کے کرپٹ رہنماﺅں کے خلاف احتساب کے عمل کو روکا جا سکے، اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف احتجاج پر منقسم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے اور وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری کے لئے کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کا استحقاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے ذریعے قومی اداروں کو عدم استحکام کا شکار کیا، قومی احتساب بیورو کرپٹ عناصر کے خلاف میرٹ کی بنیاد پر کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ احتجاج کی حمایت میں نہیں ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات شفاف انداز میں ہوئے اور کسی اپوزیشن جماعت نے عام انتخابات کے خلاف کوئی درخواست دائر نہیں کی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رواں سال جڑواں شہر راولپنڈی، اسلام آباد ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور حکومت ملک سے ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔








