اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے دوران نعرے بازی اپوزیشن جماعتوں کے لوگوں کی ذہنی پسماندگی کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے، کیپٹن (ر)صفدر اور مریم نواز کو معافی مانگنی چاہیے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی قائد …
اپوزیشن کی مزار قائد پر حاضری کے دوران نعرے بازی کرنا افسوسناک واقعہ ہے، چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے دوران نعرے بازی اپوزیشن جماعتوں کے لوگوں کی ذہنی پسماندگی کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے، کیپٹن (ر)صفدر اور مریم نواز کو معافی مانگنی چاہیے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی قائد کے مزار کا احترام سب پر لازم ہے، ن لیگی رہنمائوں سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لوگوں کا کوئی ظرف نہیں ہے، ان لوگوں کو احترام کے بنیادی تقاضے ہی معلوم نہیں ہیں، کیپٹن (ر)صفدر کا دماغ ویسے بھی چھوٹے بچوں جیسا ہے، اپوزیشن کے لوگوں کی طرف سے مزار قائد پر حاضری کے دوران نعرے بازی کرنا افسوسناک واقعہ ہے، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر سمیت دیگر لوگوں کو اپنے کئے پر معافی مانگنی چاہیے۔








