اکتوبر 2020میں سیمنٹ کی سب سے زیادہ 5.735 ملین ٹن فروخت ریکارڈ کی گئی ،وزیر اعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا ٹویٹ)

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سیمنٹ کی برآمدات اور فروخت میں اضافہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اکتوبر 2020میں سیمنٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ 5.735 ملین ٹن فروخت ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مقامی فروخت میں 15.83 فیصد اضافہ ہوا ہے جو حوصلہ افزا …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سیمنٹ کی برآمدات اور فروخت میں اضافہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اکتوبر 2020میں سیمنٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ 5.735 ملین ٹن فروخت ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مقامی فروخت میں 15.83 فیصد اضافہ ہوا ہے جو حوصلہ افزا ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی برآمد میں بھی 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی برآمدات 32.86 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ گذشتہ سال سیمنٹ کی برآمدات 27.62 ملین ڈالررہی تھیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ جولائی تا اکتوبرسیمنٹ کی برآمدات10.8 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 105.18 ملین کی ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ سال سیمنٹ کی برآمدات 94.97 ملین کی ڈالر رہی تھیں۔

مزید خبریں