اکرم خان درانی نے کی باران ڈیم بنوں کی تعمیر اور کرم گڑھی پاور ہاﺅس کی اپ گریڈیشن کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے باران ڈیم بنوں کی تعمیر اور کرم گڑھی پاور ہاﺅس کی اپ گریڈیشن کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے یہ ہدایت پانی و بجلی کے سیکرٹری محمد یونس ڈھاگا سے ایک ملاقات میں دی۔ اس موقع پر متعلقہ …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے باران ڈیم بنوں کی تعمیر اور کرم گڑھی پاور ہاﺅس کی اپ گریڈیشن کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے یہ ہدایت پانی و بجلی کے سیکرٹری محمد یونس ڈھاگا سے ایک ملاقات میں دی۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ دونوں منصوبے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر شروع کئے گئے ہیں جو علاقہ کے لوگوں کی ضرورت تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل ضروری ہے۔

Leave a Reply