اکیس رکنی وفاقی کابینہ پیر کو ایوان صدر میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) 21 رکنی وفاقی کابینہ (کل) پیر کو اپنے عہدوں کا حلف لے گی۔ حلف اٹھانے والی کابینہ میں 16 وفاقی وزراءاور 5 مشیر شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی۔ وزیراعظم آفس سے جاری تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی خارجہ امور، پرویز خٹک دفاع، اسد عمر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بین الصوبائی …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) 21 رکنی وفاقی کابینہ (کل) پیر کو اپنے عہدوں کا حلف لے گی۔ حلف اٹھانے والی کابینہ میں 16 وفاقی وزراءاور 5 مشیر شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی۔ وزیراعظم آفس سے جاری تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی خارجہ امور، پرویز خٹک دفاع، اسد عمر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بین الصوبائی رابطہ، شیخ رشید احمد ریلوے، خالد مقبول صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات، شفقت محمود وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ، فواد احمد اطلاعات و نشریات، زبیدہ جلال دفاعی پیداوار، غلام سرور خان پٹرولیم و قدرتی وسائل، ڈاکٹر شیریں مہر النساءمزاری انسانی حقوق، نور الحق قادری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، چوہدری طارق بشیر چیمہ ریاستیں و سرحدی علاقہ جات، سینیٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم قانون و انصاف، عامر محمود کیانی قومی صحت، خدمات، ریگولیشن و کو آرڈینیشن اور مخدوم خسرو بختیار آبی وسائل کے وفاقی وزیر ہوں گے جبکہ محمد شہزاد ارباب اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داﺅد کامرس، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری، ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات اور بچت، امین اسلم موسمیاتی تبدیلی اور ظہیر الدین بابر اعوان پارلیمانی امور کے مشیر ہوں گے۔

مزید خبریں