اگلے ماہ سے غربت کے خاتمہ کیلئے حکو متی اقدامات کی بذات خود مانیٹرنگ کروں گا، وزیرا عظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اگلے ماہ سے غربت کے خاتمہ کیلئے حکو متی اقدامات کی بذات خود مانیٹرنگ کریں گے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے مرکزی اور صوبائی منتخب نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غریبوں اور بے سہارا افراد کیلئے قائم پناہ گاہوں کے دورے کریں اور ان کیساتھ وقت گزاریں۔انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اگلے ماہ سے غربت کے خاتمہ کیلئے حکو متی اقدامات کی بذات خود مانیٹرنگ کریں گے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے مرکزی اور صوبائی منتخب نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غریبوں اور بے سہارا افراد کیلئے قائم پناہ گاہوں کے دورے کریں اور ان کیساتھ وقت گزاریں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ان بے سہارا افراد کی حوصلہ افزائی اور ان کو درپیش مسائل کے حل میں حکومت کی احساس زمہ داری کی یقین دہانی ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اگلے ماہ سے غربت کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات کی بذات خود مانیٹرنگ کرینگے۔

مزید خبریں

Leave a Reply