اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزادنے کہا ہے کہ اہم معاشی اشاریوں سے پاکستان کی معیشت کے سنبھلنے اور مضبوط بنیادوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی عکاسی ہو رہی ہے۔بدھ کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ! پاکستان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی معیشت میں 3.71 …
اہم معاشی اشاریوں سے معیشت کے سنبھلنے، مضبوط بنیادوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی عکاسی ہو رہی ہے،خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزادنے کہا ہے کہ اہم معاشی اشاریوں سے پاکستان کی معیشت کے سنبھلنے اور مضبوط بنیادوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی عکاسی ہو رہی ہے۔بدھ کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ! پاکستان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی معیشت میں 3.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.15 فیصد زیادہ ہے جو معیشت کی نمایاں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے دوران معیشت آہستہ آہستہ بہتر ہوئی جبکہ اس سال کی شروعات ہی گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی رفتار سے ہوئی ہے،اس سے بھی زیادہ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ یہ نمو خاص طور پرصنعتی اور تعمیراتی شعبہ جات سے آ رہی ہے جہاں پہلی سہ ماہی میں نموکی شرح9.38 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ شرح0.12 فیصد تھی۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ سال 2025ء کے دوران سیلاب، اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ،مالی نظم و ضبط اور زر تلافیوں کے خاتمہ جیسے بڑے چیلنجز کے باوجود معیشت میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان سے معلوم ہو رہا ہے کہ پاکستان کی معیشت صرف سنبھل نہیں رہی بلکہ مضبوط بنیادوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔








