ایئر ایشیاءکو پہلی سہ ماہی کے دوران خالص منافع میں 6 گنا اضافہ کوالالمپور ۔ 30 مئی (اے پی پی) ملائیشیا کی ایئرلائن ” ایئرایشیائ“ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 6 گنا اضافہ ہوا جس کی وجہ تیل کی قیمتوں میں کمی اور مسافروں کی مسلسل بڑھتی تعداد ہے۔ایئرایشیاءگروپ کے چیف ایگزیکٹو ٹونی فرنانڈس نے گزشتہ روز جاری …
ایئر ایشیاءکو پہلی سہ ماہی کے دوران خالص منافع میں 6 گنا اضافہ
ایئر ایشیاءکو پہلی سہ ماہی کے دوران خالص منافع میں 6 گنا اضافہ
کوالالمپور ۔ 30 مئی (اے پی پی) ملائیشیا کی ایئرلائن ” ایئرایشیائ“ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 6 گنا اضافہ ہوا جس کی وجہ تیل کی قیمتوں میں کمی اور مسافروں کی مسلسل بڑھتی تعداد ہے۔ایئرایشیاءگروپ کے چیف ایگزیکٹو ٹونی فرنانڈس نے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران ایئرلائن کی آمدنی 31 فیصد بڑھ کر 1.70 ارب رنگٹ اور خالص منافع 876.9 ملین رنگٹ (215 ملین ڈالر) رہا جبکہ 2015ءکے اسی عرصے کے دوران خالص منافع 149.3 ملین رنگٹ رہا تھا۔









