پیرس۔ 19 اگست (اے پی پی) فرانس کی فضائی کمپنی ایئر فرانس کے ملازمین کی مسلسل ہڑتالوں کے معیشت پر منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی فضائی کمپنی ایئر فرانس کو ملازمین کی گزشتہ مہینے ہڑتال سے 1 لاکھ 45 ہزار مسافروں سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں۔ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیرس کے دو اہم ہوائی اڈوں پر مسافروں کی …
ایئر فرانس کے ملازمین کی مسلسل ہڑتال کے معیشت پر منفی اثرات
پیرس۔ 19 اگست (اے پی پی) فرانس کی فضائی کمپنی ایئر فرانس کے ملازمین کی مسلسل ہڑتالوں کے معیشت پر منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی فضائی کمپنی ایئر فرانس کو ملازمین کی گزشتہ مہینے ہڑتال سے 1 لاکھ 45 ہزار مسافروں سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں۔ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیرس کے دو اہم ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد گزشتہ مہینے کافی حوصلہ افزا رہی جن کی مجموعی تعداد 9.6 ملین کے لگ بھگ تھی۔ چارلس ڈیگال کے ہوائی اڈے پر 6.5 ملین مسافر جبکہ اورلی کے ہوائی اڈے پر 3.1 ملین مسافروں کی آمد ہوئی۔









