ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی، جے ایف تھنڈر سکوارڈرن نے سابق ایئر چیف سہیل امان کو سلامی دی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پیر کو ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں چینج آف کمانڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ سابق ایئر چیف سہیل امان نے نئے ایئر چیف مجاہد انور خان کو بیجز لگائے۔ ایئر …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی، جے ایف تھنڈر سکوارڈرن نے سابق ایئر چیف سہیل امان کو سلامی دی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پیر کو ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں چینج آف کمانڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ سابق ایئر چیف سہیل امان نے نئے ایئر چیف مجاہد انور خان کو بیجز لگائے۔ ایئر چیف سہیل امان نے ایئر چیف مجاہد انور خان کو کمان کی علامتی شمشیر بھی سونپی۔

مزید خبریں