اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تناظر میں ایئر یونیورسٹی میں منعقدہ 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس لائف کون 2018ءاختتام پذیر ہو گئی۔ میڈیکل ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے وائس چانسلر ایئر وائس مارشل (ر) فائز امیر کا مجوزہ پاک۔چین ہیلتھ کوریڈور منصوبہ ایجنڈے پر چھایا رہا۔ تفصیلات کے مطابق فضائیہ میڈیکل کالج، ایئر یونیورسٹی کے زیر …
ایئر یونیورسٹی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس لائف کون 2018ءاختتام پذیر ہو گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تناظر میں ایئر یونیورسٹی میں منعقدہ 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس لائف کون 2018ءاختتام پذیر ہو گئی۔ میڈیکل ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے وائس چانسلر ایئر وائس مارشل (ر) فائز امیر کا مجوزہ پاک۔چین ہیلتھ کوریڈور منصوبہ ایجنڈے پر چھایا رہا۔ تفصیلات کے مطابق فضائیہ میڈیکل کالج، ایئر یونیورسٹی کے زیر انعقاد 2روزہ کانفرنس کا مقصد ہیلتھ کے شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات کو زیرغور لانا تھا۔ پرنسپل فضائیہ میڈیکل کالج میجر جنرل پروفیسر سلمان علی نے اختتامی سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے منتظمین کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اختتامی سیشن سے مہمانِ خصوصی پرنسپل آرمی پبلک سکول میجر جنرل رانا سلیم احمد خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی ایئر وائس مارشل (ر) فائز امیر کا کہنا تھا کہ فضائیہ میڈیکل کالج جیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو صحت عامہ اور سماجی بھلائی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ 2روزہ عالمی کانفرنس کے موقع پر چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے مندوبین نے اپنے ریسرچ پیپرز بھی پیش کئے۔








