ایوب میڈیکل کالج میں گزشتہ شام طلبہ کے درمیان جھگڑے کے واقعے پر کالج انتظامیہ نے چھ رکنی ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دے دی،
ایبٹ آباد،ایوب میڈیکل کالج میں طلبہ جھگڑا،6 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ایوب میڈیکل کالج میں گزشتہ شام طلبہ کے درمیان جھگڑے کے واقعے پر کالج انتظامیہ نے چھ رکنی ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دے دی،
انتظامیہ کے مطابق واقعے کی بنیادی وجہ طلبہ کے درمیان سابقہ تنازعہ تھا جسے پہلے ہی حل کرکے ملوث طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا چکی تھی تاہم تنازعہ دوبارہ شدت اختیار کر گیا،کالج انتظامیہ کے مطابق ڈین اور چیف پرووسٹ نے ڈی ایس پی میرپور کے ہمراہ واقعے اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا،تشکیل دی گئی کمیٹی واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر اور اصل محرکات کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کرے گی،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے تاہم طلبہ اور سیکیورٹی کے تحفظ کے پیش نظر ایوب میڈیکل کالج کو مزید احکامات تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔








