ایبٹ آباد، سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی وڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار

ایبٹ آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایبٹ آباد۔ 02 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او ہارون رشید خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ گلی دلاور خان نے گورنمنٹ ہائی سکول ٹھونڈا تاجوال میں ہوائی فائرنگ کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک کارروائی کے دوران ملزم عمران ولد حبیب الرحمن سکنہ تاجوال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔