بیلیم۔12نومبر (اے پی پی):ایتھوپیا 2027 میں اقوام متحدہ کے ماحولیات کے حوالے سے اجلاس (COP32) کی میزبانی کرے گا۔ اے ایف پی کے مطابق یہ خبر برازیل میں جاری کوپ32کے دوسرے دن سامنے آئی، جو برازیل کے ایمیزون شہر بیلیم میں جاری ہے۔ افریقہ گروپ آف نیگو شی ایٹرز کے چیئرمین رچرڈ موئنگی نے بتایا کہ گروپ نے ایتھوپیا کی حمایت کی اور برازیلی صدرات نے بھی افریقی ممالک کے …
ایتھوپیا اقوام متحدہ کے ماحولیات بارے اجلاس کوپ 32 کی میزبانی کرے گا

مزید خبریں
بیلیم۔12نومبر (اے پی پی):ایتھوپیا 2027 میں اقوام متحدہ کے ماحولیات کے حوالے سے اجلاس (COP32) کی میزبانی کرے گا۔ اے ایف پی کے مطابق یہ خبر برازیل میں جاری کوپ32کے دوسرے دن سامنے آئی، جو برازیل کے ایمیزون شہر بیلیم میں جاری ہے۔
افریقہ گروپ آف نیگو شی ایٹرز کے چیئرمین رچرڈ موئنگی نے بتایا کہ گروپ نے ایتھوپیا کی حمایت کی اور برازیلی صدرات نے بھی افریقی ممالک کے انتخاب کی تصدیق کی،اگرچہ یہ فیصلہ تمام شریک ممالک کی منظوری کے بعد ہی حتمی ہوگا لیکن اسے محض ایک رسمی کارروائی سمجھا جاتا ہے۔
ایتھوپیا کے سفیر برائے برازیل لیولسگیڈ تادیسی ابیبی نے کہا کہ دارالحکومت ادیس ابابا میں COP32 کی ابتدائی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ادیس ابابا افریقی یونین کا صدر دفتر ہونے کے ناطے بڑے عالمی اجلاسوں کے انعقاد کا تجربہ رکھتا ہے۔








