ایرانی تیل بردار جہاز بحر احمر میں فنی خرابی کا شکار

تہران ۔ 22 اگست (اے پی پی) ایران کا ایک تیل بردار جہاز بحر احمر میں سفر کے دوران فنی خرابی کا شکار ہو گیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق ایران کا تیل بردار جہاز ایچ ایل ایم فنی خرابی کا شکار ہو گیا ہے اور بحر احمر میں کھڑا ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز محفوظ ہے اور اس کا عملہ خیریت سے ہے۔ بیچ …

تہران ۔ 22 اگست (اے پی پی) ایران کا ایک تیل بردار جہاز بحر احمر میں سفر کے دوران فنی خرابی کا شکار ہو گیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق ایران کا تیل بردار جہاز ایچ ایل ایم فنی خرابی کا شکار ہو گیا ہے اور بحر احمر میں کھڑا ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز محفوظ ہے اور اس کا عملہ خیریت سے ہے۔ بیچ سمندر میں بنا حرکت کیے پورا دن گزار دینے کے باوجود تیل بردار جہاز نے نزدیک ممالک سے مدد کی اپیل نہیں کی ہے۔ ایجنسی کے مطابق کوریا کا بنا ہوا یہ آئل ٹینکر روس کی ملکیت میں ہے اور اس وقت ایک ایرانی کارگو شپنگ کمپنی اسے لیز پر حاصل کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے جمعہ کے روز مذکورہ تیل بردار جہاز کو تحویل میں رکھنے کی ہدایت کی تھی کیوں کہ واشنگٹن کے نزدیک اس کے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ تعلقات ہیں۔

مزید خبریں