ایرانی صدرکی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر کودورہ ایران کی دعوت

ابوظہبی۔4اگست (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کودورہ ایران کی دعوت دی گئی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرر اور متحدہ عرب امارات میں ایران کے سفیر رضا امیری کے درمیان ابوظہبی میں ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت کو ابراہیم …

ابوظہبی۔4اگست (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کودورہ ایران کی دعوت دی گئی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرر اور متحدہ عرب امارات میں ایران کے سفیر رضا امیری کے درمیان ابوظہبی میں ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت کو ابراہیم رئیسی کی جانب سے اپنے یو اے ای کے ہم منصب کو دورہ ایران کا دعوت نامہ دیا۔