ایرانی صدر کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، شام امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

تہران ۔ 20 فروری (اے پی پی) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شام امن عمل کی پیشرفت پر گفتگو کرتے ہوئے شامی بحران کے خاتمے کے لئے ایران،روس اور ترکی کے مابین مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے شام امن عمل کے حوالے …

تہران ۔ 20 فروری (اے پی پی) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شام امن عمل کی پیشرفت پر گفتگو کرتے ہوئے شامی بحران کے خاتمے کے لئے ایران،روس اور ترکی کے مابین مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے شام امن عمل کے حوالے سے سوچی اور آستانہ عمل کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی مسائل بالخصوص انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ایران، ترکی اور روس کے درمیان باہمی مشاورت اور تعاون کو اہم اور تعمیری قرار دیا۔ انہوں نے علاقائی ممالک کے خلاف امریکا اورغاصب اسرائیلی حکومت کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی علاقائی اورعالمی امور میں مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں لہذا دونوں ممالک کو آستانہ مذاکرات میں طے پانے والے معاہدوں پر عمل در آمد کو یقینی بنانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ، شام میں دہشتگرد عناصر کا قلع قمع کرنا اور خطے میں علیحدگی کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنا ایران اور ترکی کے مشترکہ مقاصد ہیں۔