ایرانی میڈیا نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو دوبارہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغام کو نمایاں کوریج دی
ایرانی میڈیا میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر کو مبارکباد کے پیغام کی نمایاں کوریج

مزید خبریں
اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):ایرانی میڈیا نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو دوبارہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغام کو نمایاں کوریج دی، جو پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط پارلیمانی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے پیغام کو نمایاں انداز میں شائع کیا، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی گرمجوشی اور باہمی احترام کو اجاگر کیا گیا۔یہ کوریج اس اہمیت کی عکاس ہے کہ ایران اس پیغام کو اہمیت دیتا ہےاور پارلیمانی تعاون، علاقائی افہام و تفہیم اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی مسلسل قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط مزید فروغ پائیں گے، جو گہری دوستی اور باہمی مفاد کے لیے بہتر تعاون کا باعث بنیں گے۔







