ایرانی وزیر خارجہ کا دنیا سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکیوں کی مذمت کا مطالبہ

تہران ۔31دسمبر (اے پی پی):ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دنیا بھر کے ہم منصبوں کو خطوط میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف حالیہ دھمکیوں کی سخت مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاس کے مطابق ا یرانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ عباس عراقچی نے اپنے خطوط میں کہا کہ امریکی صدر کی دھمکیاں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی …

تہران ۔31دسمبر (اے پی پی):ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دنیا بھر کے ہم منصبوں کو خطوط میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف حالیہ دھمکیوں کی سخت مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاس کے مطابق ا یرانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ عباس عراقچی نے اپنے خطوط میں کہا کہ امریکی صدر کی دھمکیاں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اور تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ ان اشتعال انگیز بیانات کی سختی سے مذمت کریں۔

عراقچی نے جون 2025 میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیاں ظاہر کرتی ہیں کہ امریکی انتظامیہ اس غیر قانونی اور جارحانہ عمل کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل، سکیورٹی کونسل کے صدر اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی خطوط بھیجے ہیں۔واضح رہے 29 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران اپنا نیوکلئیر پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کرے تو وہ ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں