ایرانی وزیر خارجہ کی یہودیوں کے سال نو پر مبارکباد

تہران ۔ 10ستمبر (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایرانی اور دنیا بھر کے یہودیوں کو نئے سال کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جواد ظریف کا کہنا ہے کہ روش ہاشانا‘ دنیا بھر کے یہودیوں کو مبارک ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سال نو امن اور ہم آہنگی سے بھرپور ہو گا۔ جواد ظریف ماضی …

تہران ۔ 10ستمبر (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایرانی اور دنیا بھر کے یہودیوں کو نئے سال کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جواد ظریف کا کہنا ہے کہ روش ہاشانا‘ دنیا بھر کے یہودیوں کو مبارک ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سال نو امن اور ہم آہنگی سے بھرپور ہو گا۔ جواد ظریف ماضی میں بھی اس طرح کے پیغامات دے چکے ہیں۔ روش ہاشانا کی تقریبات اتوار کو شروع ہوئی تھیں جو آج (منگل کی ) شام تک جاری رہیں گی۔