ایران اور امریکا کے درمیان بطور ثالثی کی پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’جنگ کے خاتمے کے لیے قابلِ قبول معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارت کاری کو موقع‘ دینے کے فیصلے کو سراہتا ہے

ریاض ۔21مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’جنگ کے خاتمے کے لیے قابلِ قبول معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارت کاری کو موقع‘ دینے کے فیصلے کو سراہتا ہے اور ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔بی بی سی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو سراہتا ہے کہ انھوں نے جنگ کے خاتمے کے لیے قابلِ قبول معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارت کاری کو موقع دیا، (ایسا معاہدہ جو) آبنائے ہرمز میں باحفاظت سمندری نقل و حمل کی آزادی کو 28 فروری 2026 سے قبل کی حالت میں بحال کرنے اور تمام متنازع نکات کو اس انداز میں حل کرنے کی کوشش کی جو خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے مؤثر ہو۔انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کی کوششوں کو بھی نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔