ملتان ۔20مارچ(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وہ ملتان میں آنے والے زائرین کی صحت اورطبی سہولیات کے حوالے سے ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ان زائرین کوتمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اورمخصوص عرصہ تک آئسولیشن میں رکھنے کے ساتھ ان کی صحت یابی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ یہاں جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک …
ایران سے آنے والے زائرین کے حوالے سے ملتان انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی

مزید خبریں
ملتان ۔20مارچ(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وہ ملتان میں آنے والے زائرین کی صحت اورطبی سہولیات کے حوالے سے ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ان زائرین کوتمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اورمخصوص عرصہ تک آئسولیشن میں رکھنے کے ساتھ ان کی صحت یابی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ یہاں جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک کاسب سے بڑاقرنطینہ تین ہزار کمروں پر مشتمل ہے ۔یہاں تمام زائرین کو الگ الگ کمروں میں رکھا گیا ہے۔قرنطینہ میں موجود زائرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پچاس بیڈ پر مشتمل ایک ایمرجنسی ہسپتال بھی قائم کر دیا گیا ہے جس میں ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ ہمہ وقت موجود رہے گا ۔








