ایران سے کاروں اور دوسری گاڑیوں کی لبنان برآمد شروع

تہران ۔ 27 جون(اے پی پی) ایران کی تیار کردہ کاروں اور دوسری گاڑیوں کی پہلی کھیپ لبنان برآمد کردی گئی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی کارساز کمپنی سائپا گروپ کے ڈپٹی ایکسپورٹ مینیجر احمد اسماعیلی نے بتایا ہے کہ مختلف ماڈلوں کی 153 نجی اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی پہلی کھیپ بذریعہ سمندر ، لبنان کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔ …

تہران ۔ 27 جون(اے پی پی) ایران کی تیار کردہ کاروں اور دوسری گاڑیوں کی پہلی کھیپ لبنان برآمد کردی گئی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی کارساز کمپنی سائپا گروپ کے ڈپٹی ایکسپورٹ مینیجر احمد اسماعیلی نے بتایا ہے کہ مختلف ماڈلوں کی 153 نجی اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی پہلی کھیپ بذریعہ سمندر ، لبنان کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لبنان کو ایکسپورٹ کی جانے والی گاڑیاں، سائپا، پارس آٹوموبائل، زامیاد اور سائپا ڈیزل گروپ کی تیار کردہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عراق، جمہوریہ آذربائیجان، ترکمانستان، الجزائر، مصر اور ونیزویلا کی آٹو موبائل منڈی میں کامیاب موجودگی کے بعد ہم نے اب لبنان کی منڈیوں میں قدم رکھ دیا ہے۔

Leave a Reply