ایران سے 12 ایرانی سرحدی گارڈز کے اغواءکی اطلاعات پر پاکستان کا اظہار تشویش

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے ایران سے 12 ایرانی سرحدی گارڈز کے اغواءکی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرحدی گارڈز کی تلاش کے لئے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے مابین گزشتہ سال قائم کئے گئے مشترکہ میکنزم کے تحت دونوں …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے ایران سے 12 ایرانی سرحدی گارڈز کے اغواءکی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرحدی گارڈز کی تلاش کے لئے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے مابین گزشتہ سال قائم کئے گئے مشترکہ میکنزم کے تحت دونوں افواج ایرانی گارڈز کا پتہ چلانے کے لئے کام کر رہی ہیں جبکہ دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اس سلسلے میں رابطے میں ہیں۔