تہران ۔ 24 اپریل (اے پی پی) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کے سلسلے میں ایران کے اندر بے اعتمادی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکی ہفت روز جریدے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں کوئی نئی شرط عائد نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی اس میں کسی طرح کا …
ایران میں امریکا کے سلسلے میں بے اعتمادی بے حد بڑھ گئی ہے، جواد ظریف

مزید خبریں
تہران ۔ 24 اپریل (اے پی پی) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کے سلسلے میں ایران کے اندر بے اعتمادی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکی ہفت روز جریدے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں کوئی نئی شرط عائد نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی اس میں کسی طرح کا رد و بدل نہیں ہوسکتا ہے۔انھوں کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو ایٹمی معاہدے میں شامل رکھنے کے لئے امریکا کے ساتھ یورپی ملکوں کے مذاکرات کی حدتک ہی ایران حمایت کرسکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدے پورے نہیں کئے ہیں اور پچھلے 15 ماہ کے دوران اس بات کی کوشش کی ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کے اقتصادی فوائد حاصل ہوئے ہیں، ایٹمی معاہدے کے فوائد کا حصول ایران کے لئے بہت اہم ہے۔








