واشنگٹن۔2جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران میں پرامن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا عمل جاری رہا تو امریکا ان کی مدد کے لیے تیار ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا کسی بھی ممکنہ اقدام کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری کیا۔ اپنے …
ایران میں مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہیں ، امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن۔2جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران میں پرامن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا عمل جاری رہا تو امریکا ان کی مدد کے لیے تیار ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا کسی بھی ممکنہ اقدام کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’اگر ایرانی حکومت پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائے اور انہیں تشدد کے ذریعے قتل کرے، جو اس کا معمول ہے، تو امریکا ان کی مدد کے لیے آگے آئے گا۔ ہم کسی بھی کارروائی کے لئے مکمل طور پر تیار تیار ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو ایران کی اندرونی صورتحال پر سخت امریکی مؤقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے
جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔








