اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کامیاب آپریشنز سے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اور معیشت مضبوط ہو رہی ہے، سی پیک کا منصوبہ پاکستان اور ایران کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز تہران میں پاکستان کے قومی …
ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی کا تہران میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے عشائیہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کامیاب آپریشنز سے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اور معیشت مضبوط ہو رہی ہے، سی پیک کا منصوبہ پاکستان اور ایران کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز تہران میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے عشائیہ کے موقع پر کہی۔ ایران کے وزیر داخلہ رحمان فاضلی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاکستانی سفیر نے اپنے خطاب میں پاکستان کے قومی دن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کو امن کا گہوارہ بنانے کےلئے کوشاںرہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور 70 ہزار جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے، اب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔








