اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بدھ کے روز تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنی اسناد پیش کیں۔تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستانی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان ثقافتی ، مذہبی ، تاریخی وابستگیوں اور مشترکات کو اجاگر کیا۔صدر روحانی نے تمام شعبوں میں دوطرفہ …
ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنی اسناد پیش کیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بدھ کے روز تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنی اسناد پیش کیں۔تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستانی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان ثقافتی ، مذہبی ، تاریخی وابستگیوں اور مشترکات کو اجاگر کیا۔صدر روحانی نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ایرانی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کے تہران کے دوروں کو یاد کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک اپنی سیاسی قیادت کے فیصلوں پر موثر انداز میں عمل پیرا ہوں گے۔ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران ہمیشہ ایک دوسرے کو سفارتی اور سیاسی تعاون فراہم کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے لئے ایران کی حمایت کو سراہا ہے۔








