ایران میں پھولوں اور جڑی بوٹیوں کی بین الاقوامی نمائش

تہران ۔ 29 مئی (اے پی پی) ایران میں پھولوں اور جڑی بوٹیوں کی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیاگیا۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق مشہد شہر میں منعقدہ 16ویں بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیاگیا جس میں بیس ہزار مربع میٹر کے احاطے میں پھولوں اور جڑی بوٹیوں کے سٹال لگائے گئے ۔ اس نمائش میں 450 ممالک کی کمپنیوں نے حصہ لیا ۔اس نمائش میں ایران کے علاوہ روس، …

تہران ۔ 29 مئی (اے پی پی) ایران میں پھولوں اور جڑی بوٹیوں کی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیاگیا۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق مشہد شہر میں منعقدہ 16ویں بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیاگیا جس میں بیس ہزار مربع میٹر کے احاطے میں پھولوں اور جڑی بوٹیوں کے سٹال لگائے گئے ۔ اس نمائش میں 450 ممالک کی کمپنیوں نے حصہ لیا ۔اس نمائش میں ایران کے علاوہ روس، ہالینڈ، ترکی، تاجکستان، ترکمانستان، چین، جمہوریہ آذربائیجان اور انڈونیشیا کے نمائندے بھی اپنے اپنے ملکوں کی جڑی بوٹیوں کی پیداوار کے ساتھ شریک ہوئے ۔ یہ نمائش بارہ روز تک جاری رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply