ایران میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تہران ۔ 2 جنوری (اے پی پی) ایران کے شہر طیباد میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ یہ زلزلہ جمعرات کو صوبہ خراسان رضوی کے شہر طیباد کے جنوب مغرب میں 79 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا جس کا مرکز سطح زمین …

تہران ۔ 2 جنوری (اے پی پی) ایران کے شہر طیباد میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ یہ زلزلہ جمعرات کو صوبہ خراسان رضوی کے شہر طیباد کے جنوب مغرب میں 79 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا جس کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔