تہران ۔2فروری (اے پی پی):ایران نے آئی آر جی سی کی نامزدگی کے بعد یورپی افواج کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا۔العربیہ کے مطابق ملک کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر غالباف نےکہا کہ یہ یورپی یونین کی جانب سے ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کو اسی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کا ردِ عمل ہے۔ ایرانی قانون سازوں نے قانون سازی کے اجلاس میں …
ایران نے آئی آر جی سی کی نامزدگی کے بعد یورپی افواج کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا

مزید خبریں
تہران ۔2فروری (اے پی پی):ایران نے آئی آر جی سی کی نامزدگی کے بعد یورپی افواج کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا۔العربیہ کے مطابق ملک کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر غالباف نےکہا کہ یہ یورپی یونین کی جانب سے ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کو اسی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کا ردِ عمل ہے۔
ایرانی قانون سازوں نے قانون سازی کے اجلاس میں پاسدارانِ انقلاب سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اس کی سبز وردی پہن رکھی تھی جہاں انہوں نے "مرگ بر امریکا”، "مرگ بر اسرائیل” اور "یورپ کو شرم آنی چاہیے” کے نعرے لگائے۔بلاک کے "غیر ذمہ دارانہ اقدام” پر شدید تنقید کرتے ہوئے سپیکر محمد باقر غالباف نے کہا کہ آئی آر جی سی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے خلاف انسدادی اقدامات کے قانون کی شق سات کے تحت یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد گروہ تصور کیا جاتا ہے۔








