تہران ۔ 27 اگست (اے پی پی) ایران نے اپنے آئل ٹینکر ادریان داریا 1 پر لدا ہوا تیل فروخت کردیا ہے تاہم خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ایرانی ذرائع ابلاغ نے ترجمان علی ربیع کے حوالے سے بتایا ہے کہ '' ایران نے جہاز پر لدا ہوا تیل فروخت کردیا ہے اور اب اس کا مالک اور خریدار اس تیل کو اتارنے کی جگہ کے بارے میں کوئی فیصلہ …
ایران نے اپنے آئل ٹینکر پر لدا تیل نامعلوم خریدار کو فروخت کر دیا

مزید خبریں
تہران ۔ 27 اگست (اے پی پی) ایران نے اپنے آئل ٹینکر ادریان داریا 1 پر لدا ہوا تیل فروخت کردیا ہے تاہم خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ایرانی ذرائع ابلاغ نے ترجمان علی ربیع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ” ایران نے جہاز پر لدا ہوا تیل فروخت کردیا ہے اور اب اس کا مالک اور خریدار اس تیل کو اتارنے کی جگہ کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے گا۔” ادریان داریا کو جبل الطارق ( جبرالٹر) میں حکام نے کئی ہفتوں سے روک رکھا تھا۔ برطانیہ کی شاہی بحریہ نے اس کو یورپی یونین کی شام پر عاید کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور پھر جبل الطارق کے ایک جج کے حکم پر اس کو چھوڑ دیا تھا اور برطانوی عمل داری والے علاقے سے کہیں اور جانے کی اجازت دے دی تھی۔ امریکا نے اس جہاز کو بین الاقوامی پانیوں میں پکڑنے کے لیے وارنٹ جاری کیے تھے اور اس نے دوسرے ملکوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس کو اپنے ہاں لنگر انداز ہونے سے باز رہیں۔ ایرانی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تیل کے مالک نے اس کی منزل کا تعیّن کر لیا ہے۔انھوں نے امریکا پر اس تیل بردار جہاز کی مسلسل نگرانی کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کو اس جہاز کو قبول نہ کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر امریکا کی مداخلت کا یہ ایک اور ثبوت ہے۔








