تہران ۔ 24 مئی (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے میزائل تجربات روکنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے تکنیکی طور پر جس وقت بھی میزائل تجربے کی ضرورت محسوس کی تو تجربہ کرنے میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے جانب سے کیے گئے مطالبے کو مسترد کردیا جس …
ایران نے میزائل تجربات روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا

مزید خبریں
تہران ۔ 24 مئی (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے میزائل تجربات روکنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے تکنیکی طور پر جس وقت بھی میزائل تجربے کی ضرورت محسوس کی تو تجربہ کرنے میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے جانب سے کیے گئے مطالبے کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ وہ میزائل تجربات روکے اور خطے میں دہشت گردی سیل ختم کرے۔صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم میزائل پروگرام سے دست بردار ہوجاتے ہیں تو بعض لوگ بہت بڑی غلطی کریں گے۔ وہ خطے میں نئی کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہیں۔








