ایران کا خطے میں اثرورسوخ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، صدر حسن روحانی

تہران ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا خطے میں اثرورسوخ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق روحانی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران اب خطے میں ایک طاقتور ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا عراق، شام، لبنان، شمالی افریقہ اور خلیج بصرہ میں …

تہران ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا خطے میں اثرورسوخ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق روحانی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران اب خطے میں ایک طاقتور ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا عراق، شام، لبنان، شمالی افریقہ اور خلیج بصرہ میں ایران کے بغیر کوئی قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو قدامت پسندوں اور اعتدال پسندوں کے درمیان کشمکش کا سامنا ہے لہذا ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کی اگر ہم ملکی نظام کو نقصان پہنچائیں گے تو اس سے ملک مضبوط ہوجائے گا بلکہ اس سے سارا نظام درہم برہم ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply