ایران کا صفر یورینیم افزودگی سے متعلق کسی بھی معاہدے کو مسترد کرنے کا اعلان

تہران ۔20نومبر (اے پی پی):ایران نےصفر یورینیم افزودگی سے متعلق کسی بھی معاہدے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جس کے نتیجے میں ملک میں یورینیم کی افزودگی صفر تک محدود ہو جائے۔ انہوں نے اس مطالبے کو "قومی وقار اور فخر کے …

تہران ۔20نومبر (اے پی پی):ایران نےصفر یورینیم افزودگی سے متعلق کسی بھی معاہدے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جس کے نتیجے میں ملک میں یورینیم کی افزودگی صفر تک محدود ہو جائے۔

انہوں نے اس مطالبے کو "قومی وقار اور فخر کے منافی” قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی بھی صورت صفر افزودگی کو قبول نہیں کریں گے، کیونکہ یہ معاملہ اب قومی غیرت اور شناخت کا حصہ بن چکا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران نے یورینیم افزودگی کے حق کو محفوظ رکھنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے اور کئی قربانیاں دی ہیں۔

آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون پر بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ایران صرف ان ایٹمی تنصیبات کے حوالے سے تعاون کر رہا ہے جو جون میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے کیے گئے حملوں میں نشانہ نہیں بنیں۔