ایران کو امریکی حملوں سے بچنے کے لیے بڑی رعایتیں دینا ہوں گی، فرانس

پیرس۔2فروری (اے پی پی):فرانس نے کہا ہے کہ ایران کو امریکی حملوں سے بچنے کے لیے بڑی رعایتیں دینا ہوں گی۔فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئیل باروٹ نے اخبار "لبریشن" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کو اپنی سرزمین پر ممکنہ امریکی حملوں سے بچنے کے لیے سفارتی مذاکرات کے فریم ورک کے اندر بڑی رعایتیں دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے خود کو …

پیرس۔2فروری (اے پی پی):فرانس نے کہا ہے کہ ایران کو امریکی حملوں سے بچنے کے لیے بڑی رعایتیں دینا ہوں گی۔فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئیل باروٹ نے اخبار "لبریشن” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کو اپنی سرزمین پر ممکنہ امریکی حملوں سے بچنے کے لیے سفارتی مذاکرات کے فریم ورک کے اندر بڑی رعایتیں دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے خود کو ایسی پوزیشن میں کر لیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکانے ساتھ ہی مذاکرات کا ایک راستہ بھی پیش کیا ہے جس سے ایرانی حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہیے اور بڑی رعایتوں سمیت اپنے رویے میں بنیادی تبدیلی کو قبول کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اپنے علاقائی پڑوسیوں اور ہمارے سکیورٹی مفادات کے لیے خطرہ بننا بند کرنا ہوگا۔ ایرانی عوام کو اپنی آزادی واپس ملنی چاہیے۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مظالم بند کریں، قیدیوں کو رہا کریں، پھانسیوں کا سلسلہ روکیں اور انٹرنیٹ سروس بحال کریں۔ باروٹ نے تہران سے مطالبہ کیا کہ فرانسیسی شہریوں سیسیل کوہلر اور جیک پیرس کو ان کے ملک واپس جانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں تہران میں فرانسیسی سفارت خانے کے اندر محفوظ ہیں۔

مزید خبریں